Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنجے بھنسالی کا سرپرائز ،گوری خان نہال

شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان سنجے کی جانب سے اچانک سرپرائز کے باعث خوشی سے نہال ہوگئیں۔ گوری خان کا ڈیزائن اسٹوڈیو ممبئی میں واقع ہے ۔بہت سی مشہور شخصیات اس کا دورہ کرچکی ہیں ۔سری دیوی ، منیش ملہوترا، سوسانے خان، ملیکا اروڑا نے بھی گوری خان کے نئے ڈیزائن اسٹوڈیو کا دورہ کیا۔حال ہی میں سنجے  لیلا بھنسالی نے اسٹودیو کا درہ کیا ۔ سنجے لیلا بھنسالی رنویر سنگھ اور دیپکا پڈوکون کے ساتھ اپنی نئی فلم پد ماوتی کی شوٹنک پر مصروف ہیں۔انہوں نے اچانک گوری خان کے اسٹوڈیو کا دورہ کیا جس پر گوری نے شدید خوشی کا اظہار کیا۔گوری خان نے اپنے شوہراور سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ ایک تصویر لی جو بعد میں سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئی۔انہوں نے ایک تصویر پر لکھا کہ سنجے بھنسالی کے طرف سے گوری خان ڈیزائن اسٹوڈیو کی تعریف میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے اور میں اس تعریف کےلئے ان کی شکر یہ گزار ہوںلیکن سب سے اہم خبر ناظرین کو اس وقت ملی جب انہوں نے ایک دوسری تصویر پر لکھا کہ گوری خان ڈیزائن میں آپ کے تشریف لانے کا بہت بہت شکریہ۔

شیئر: