Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلامتی کونسل نے قطر سے منسوب کویتیوں کی شکایتیں مسترد کردیں

کویت.... سلامتی کونسل کی خصوصی کمیٹی نے دہشتگردی کی فہرست میں شامل کویتیوں کے تمام شکایت نامے مسترد کردیئے۔ کویتیوں نے نئے دلائل کے ساتھ سلامتی کونسل سے دوبارہ داد رسی کا عزم ظاہر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سلامتی کونسل کے ماتحت داد رسی کی کمیٹی کو قطر سے منسوب کویتی شہریوں نے شکایات پیش کی تھیں۔کمیٹی نے انہیں تسلیم نہیں کیا۔ کمیٹی کے ارکان ہر شکایت کا تفصیل سے جائزہ لیتے ہیں۔ ذرائع کا کہناہے کہ داد رسی کےلئے رجوع کرنے والے کویتیوں کے اثاثے منجمد ہیں اور انہیں سفر سے منع کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ پابندیاں اٹھوانے کیلئے سلامتی کونسل سے رجوع کیا تھا

شیئر: