Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تلنگانہ میں ہرگھر کو دسمبرتک محفوظ پانی فراہم کرنے کی ہدایت

    حیدرآباد- - - -تلنگانہ کے نائب وزیراعلی کڈیم سری ہری نے ریاست کے ہر گھر کو محفوظ پینے کے پانی کی سپلائی کیلئے حکومت کی جانب سے شروع کردہ مشن ’’بھاگیرتا‘‘ پروگرام کا کام دسمبر تک مکمل کرتے ہوئے جنوری 2018سے ریاست کے ہر گھر کو محفوظ پینے کا پانی فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے ۔انہوں نے ضلع ورنگل کے ہنمکنڈہ میں اعلیٰ افسروں کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کے چندرشیکھرراؤ کی ہدایت کے مطابق ہی نئے سال کے آغاز پر ریاست کے تمام مکانات کو محفوظ پینے کا پانی سپلائی کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ مشن بھاگیرتا حکومت کا باوقار پروگرام ہے جس کی کافی ستائش کی جارہی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر  اعلیٰ افسروں کو ہدایت دی کہ ہفتہ میں ایک مرتبہ مشن بھاگیرتا کے کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لیاجائے اور ضلع وار سطح پر مشکلات کے حل کے سلسلہ میں بات چیت کی جائے۔انہوں نے تاخیر کے بغیر ان کاموں کی تکمیل پر بھی زور دیا ۔

شیئر: