Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاک ہوگن اور گولڈ برگ سمیت کئی انٹرنیشنل ریسلرز پاکستان آنے کیلئے تیار

لاہور: غیر ملکی کرکٹرز اور ہاکی اسٹارز کے بعد ہاک ہوگن اور گولڈ برگ سمیت کئی عالمی شہرت یافتہ ریسلرز نے بھی پاکستان آنے کے لئے آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ پاکستان کے پرو ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے سربراہ عاصم شاہ نے کہا کہ ہاک ہوگن،گولڈ برگ، رے مسٹیریو اور ویڈ بیرٹ سمیت 22 غیر ملکی انٹرنیشنل ریسلرز نے پاکستان آنے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے اور جلد ان ریسلرز سے معاہدے پر دستخط بھی ہو جائیں گے۔عاصم شاہ کا کہنا تھا کہ اس ریسلنگ کے مقابلے پاکستان کے 4 بڑے شہروں میں کرائے جائیں گے جبکہ فری اسٹائل ریسلنگ کا ایونٹ آئندہ سال پاکستان سپر لیگ سے پہلے یا فوری بعد ہو گا۔ پاکستان میں فری اسٹائل ریسلنگ متعارف کرانے کے پیش نذر یکم ستمبر سے آسٹریا میں ہونے والی ورلڈ گرینڈ پرکس میں پرو ریسلنگ انٹرٹینمنٹ عہدیداروں کو مہمان خصوصی کے لئے بلایا گیا جس میں سربراہ عاصم شاہ ہیوی ویٹ چیمپیئن شپ کا ٹائٹل بیلٹ فاتح پہلوانوں کو دیں گے۔

شیئر: