وزن کیساتھ دل کی دھڑکن بتانے والی مشین
برلن .... اگر آپ ہمیشہ دبلے پتلے رہنا چاہتے ہیں تو وزن کیلئے ایسی مشین خریدیں جس میں شیشہ بھی لگا ہو۔ ایسی ہی ایک مشین کی نمائش آج ہفتے کو برلن میں ہونے والی آئی ایف اے کانفرنس میں پیش کی گئی۔ یہ مشین چند سیکنڈ میں ہی آپ کا وزن بتا دیتی ہے جبکہ آپ کو یہ بھی بتاتی ہے کہ آیا آپ دانت صاف کرنے کیلئے ٹوتھ برش استعمال کرنے کے عادی ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ اس بات سے بھی باخبر کرتی ہے کہ روزانہ آپ کتنی نیند لے رہے ہیں۔ وزن کے علاوہ یہ آپ کے بی ایم آئی کے بارے میں بھی رپورٹ پیش کرتی ہے۔ جیسے ہی آپ اس مشین پر کھڑے ہوتے ہیں شیشے پر آپ کا وزن آجاتا ہے۔ روزانہ شیشے پر وزن دیکھنے کے بعد آپ اپنے وزن کو کم کرنے پر زیادہ توجہ دیتے ہیں۔ اس شیشے اور وزن کرنے والی مشین میں ایک تعلق رکھا گیا ہے۔ شیشے کا آپ کے اسمارٹ ٹوتھ برش سے بھی تعلق ہے وہ آپکو بتاتا ہے کہ آپ نے کتنی دیر تک دانت صاف کئے۔ اس بات سے بھی باخبر رکھتا ہے کہ آپ کو کب اپنا ٹوتھ برش تبدیل کرلینا چاہئے۔ یہی مشین آپ کو دل کی دھڑکن سے بھی باخبر رکھتی ہے۔