Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رضا کار کا جذبہ خدمتِ حجاج

مکہ مکرمہ ..... گمشدہ حجاج کی رہنمائی پر مامور رضا کا رنوجوان نے ننگے پیر حاجی کو دیکھ کر اسے چپل خرید کر دیئے اور منزل تک رہنمائی کی ۔ سبق نیوز کے مطابق مکہ مکرمہ میں کام کرنے والے تنظیم ” تعظیم بلد الحرام “ کے ایک رضا کار کی نظر معمر حاجی پر پڑی جو جھلسا دینے والی گرمی میںبرہنہ پا جا رہا تھا ۔ حاجی کی حالت دیکھ کر رضا کار نے قریبی دکان سے چپل خریدے اور حاجی کو پہنانے کے بعد اس سے دریافت کیا کہ اسے کہا ں جانا ہے ۔ حاجی نے اسے اپنے ٹھکانے کے بارے میں بتایا تو رضا کار نے اسکی رہنمائی کرتے ہوئے اسے اسکے ٹھکانے تک پہنچا دیا ۔ 
 

شیئر: