ڈسکور مکہ پروگرام جو ثقافتی سیاحت کو فروغ دے رہا ہے
جبل الثور کلچرل ڈسٹرکٹ کے دورے میں میڈیا سے وابستہ افراد، کانٹینٹ کری ئیٹرز، ماہرین تعلیم اور ٹورگائیڈز نے شرکت کی (فوٹو: ایس پی اے)
رائل کمیشن برائے مکہ مکرمہ و مشاعر مقدسہ کے زیراہتمام ’ڈسکور مکہ‘ پروگرام کے تحت ’سری مکہ‘ سیاحتی دورے کا اہتمام کیا گیا۔
ایس پی اے کے مطابق سیاحتی دورہ جبل الثور کلچرل ڈسٹرکٹ کے دورے میں میڈیا سے وابستہ افراد، کانٹینٹ کری ئیٹرز، ماہرین تعلیم اور ٹورگائیڈز نے شرکت کی۔
سیاحتی دورے کا مقصد جبل ثور کی تاریخی اور ثقافتی اہمیت سے آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ مکہ مکرمہ کے تہذیبی ورثے کے حوالے سے بھی معلومات کو اجاگر کرنا تھا۔
شرکا کو جبل ثور کے کلچرل ڈسٹرکٹ کے مرکزی میدان کا دورہ کرایا گیا جہاں نمائشوں اور میوزیم کا مشاہدہ کیا گیا۔
جبل ثور سے وابستہ تاریخی شواہد اور واقعات کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی گئی۔ یہ وہ تاریخی پہاڑ ہے جو ہجرت نبوی ﷺ کے اہم ترین مراحل میں سے ایک ہے۔

دورے کے شرکا کو اس مقام کی تاریخی و ثقافتی اہمیت اور مقدس شہر مکہ مکرمہ میں ثقافتی و تاریخی سیاحت کے فروغ میں اس کے کردار سے بھی روشناس کرایا گیا۔
رائل کمیشن برائے مکہ مکرمہ اور مقامات مقدسہ کے زیر اہتمام اس دورے کا مقصد ثقافتی و تاریخی سیاحت کو فروغ دینا، سیاحتی تجربات کو مزید بامقصد بنانا، مقامی آبادی و زائرین کا مکہ کی تاریخ و ثقافتی شناحت سے تعلق کو مستحکم کرنا ہے۔
ان اقدامات کے ذریعے شہریوں اور زائرین کے تجربات کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ تاریخی مقامات کو نمایاں سیاحتی و ثقافتی مراکز کے طور پر متعارف کرانا بھی ہے۔

خیال رہے’سری مکہ‘ اقدام کے تحت لائسنس یافتہ ٹور گائیڈز کی قیادت میں تاریخی و ثقافتی اور سیاحتی مقامات کے دوروں کا اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ مکہ مکرمہ کے تاریخی مقامات اور تہذیبی آثار سے لوگوں کو روشناس کرایا جاسکے۔
اس سے قبل ’عسیلہ‘ نقوش اور کنوؤں، مسجد بیعہ اور جمرات کمپلیکس کے علاوہ نہر زبیدہ کے حصے کا دورہ بھی کرایا جاچکا ہے۔

یہ دوہ رائل کمیشن کی ان مسلسل کوششوں کا حصہ ہے جس کا مقصد ثقافتی اور سیاحتی سیاحت کو فروغ دنیا، سیاحوں کے تجربات کو بہتر بنانا، مقامی کمیونٹی، زائرین اور مکہ کی تاریخی اور ثقافتی شناحت کے مابین تعلق کو مضبوط بنانا ہے۔
