Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی کابینہ کی تیسری توسیع،4وزارء کی ترقی ،9نئے چہروں کی تاج پوشی

نئی دہلی۔۔۔۔وزیر اعظم نریندرمودی نے اتوار کو کابینہ کی توسیع کردی ہے۔یہ مودی کابینہ کی3سالہ دوراقتدار میں تیسری توسیع ہے۔ا س مرتبہ مرکزی کابینہ میں 9نئے چہرے شامل کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 4موجودہ وزراء دھرمیندر پردھان، پیوش گوئل ، نرمل سیتا رام اور نقوی کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ بعض وزراء کے قلمدان واپس لے لئے گئے  اوردیگر کے قلمدان تبدیل کردیئے۔حلف برداری تقریب میں وزیر اعظم نریندرمودی،صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند ،نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈوموجود تھے۔صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند  نے سب سے پہلے دھرمیندر پردھان کو عہدہ اور راز داری کا حلف دلایا۔بعد ازاں سبھی کابینہ وزیروں نے حلف اٹھایا۔ ان میں کرناٹک کے اننت کمار ہیگڈے( لوک سبھاکے رکن) شیوپرتاپ شکل (اترپردیش کے راجیہ سبھاکے رکن)،ستیہ پال سنگھ (اترپردیش کے باغپت سے لوک سبھاکے رکن )، راج کمار سنگھ(بہار کے ضلع آرا سے لوک سبھا کے رکن )، ہردیپ سنگھ پوری سابق آئی ایف ایس آفیسر،  وریندر کمار(مدھیہ پردیش کے ٹیکم گڑھ سے لوک سبھا کے رکن) ، گجیندر سنگھ شیخاوت( راجستھان جودھپور سے لوک سبھا کے رکن)، اشونی کمار چوبے(بکسر سے لوک سبھا کے رکن)الفونس کننتھ نم (سابق آئی اے ایس آفیسر)شامل ہیں۔قومی ترانے کے بعد تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔

شیئر: