Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممبئی: ڈی سی پی نے نمازیوں کوگلاب پیش کئے

ممبئی۔۔۔۔ممبرااور تھانے میں عیدالاضحی کا تہوار جوش و خروش سے منایا گیا شہریوں کی تمام مساجد میں نمازیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تھانہ شہر کی مہاگیری اوردیگر مساجد میں لوگوں نے نماز ادا کرنے کے بعد ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر ممبرا پولیس اسٹین کی طرف سے ڈی سی پی ڈاکٹر ڈی این سوامی ،اے سی پی ڈھول مال اور ممبرا پولیس اسٹیشن کے سینیئر پولیس انسپکٹر رویندر تائڑے اور دیگر اہلکاروں نے نمازیوں کو گلاب کا پھول پیش کرکے عیدالاضحی کی مبارکباد دی ۔ ممبرا شہر مسلم اکثریتی علاقہ ہے جہاں بڑی تعداد میں مسلمانوں نے قربانی میں حصہ لیا ۔ پولیس نے بندوبست میں کوئی کمی نہیں چھوڑی اور کہیں سے کوئی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی۔

شیئر: