Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تمام محکموں کو ’’ای پیمنٹ ‘‘کا طریقہ اختیار کرنے کی ہدایت

نئی دہلی۔۔۔۔۔  دہلی حکومت نے تمام محکموں کو ڈیجیٹل طریقے پرلین دین کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ٹھیکیداروں نیز اشیاء کی سپلائی کرنے والو ں کو الیکٹرانک سسٹم اپنانا ہوگا۔ حکومت نے تمام سرکاری محکموں کے اعلیٰ عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ ’’ای پیمنٹ‘‘کو فروغ دیں اور ساتھ ہی عوام کو بھی بیدار کریں کہ وہ سارے کام ای پیمنٹ کے ذریعے کریں۔ایک سرکاری اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ادائیگی ریئل ٹاوم گراس سٹلمنٹ ( آرٹی جی ایس ) ، نیشنل الیکٹرانک فنڈٹرانسفر ( این ای ایف ٹی) اور الیکٹرانک کلیئرنگ سروس ( ای سی ایس ) سے کی جائیگی۔ ان اقدام کے ذریعے حکومتی کاموں میں ڈیجیٹل سسٹم کو فروغ ملے گا اور عوام میں بھی اس کے تئیں بیداری پیدا کی جائیگی۔تمام محکموں کے سیکریٹری ، پرنسپل سیکریٹری اور خود مختار اداروں کے سربراہوں سے کہا گیا ہے کہ وہ نہ صرف سرکاری لین دین کے کام ڈیجیٹل طریقے سے کریں بلکہ عام ادائیگی بھی اسی طریقے سے کریں۔وزیر اعظم کی کھلی ہدایت ہے کہ روپوں کی قلت پر قابو پانے کیلئے ڈیجیٹل پیمنٹ اپنائیں ۔

شیئر: