Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوچی روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی مذمت کریں،ملالہ

  لندن... نو بل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام اور جبری نقل مکانی کی مذمت کرتے ہوئے اسے روکنے کامطالبہ کیا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ملالہ نے کہاکہ جب بھی روہنگیا مسلمانوں پر مظالم سے متعلق خبریں دیکھتی ہوں۔ میرا دل ٹوٹ جاتا ہے۔ آج ہی میانمار کی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے بچوں کی تصاویر د یکھی ہیں ۔کیا یہ بچے کسی پر حملے میں ملوث ہو سکتے ہیں ؟ پھر بھی ان کے گھر جلائے جا رہے ہیں۔ پچھلے کئی برسوں سے روہنگیا مسلمانوں پر افسوسناک اور شرمناک مظالم کے خلاف آواز اٹھا رہی ہوں ۔ میں منتظر ہو ں کہ نوبل انعام یافتہ میری ساتھی سوچی بھی اس کی مذمت کرے۔ دنیا اور روہنگیا مسلمان اس بات کے منتظر ہیں کہ آنگ سان سو چی ان شرمناک مظالم کا نوٹس لیں۔انہوںنے سوال کیا کہ روہنگیا مسلمان جو کئی نسلوں سے آباد ہیں میانمار ان کا ملک نہیں تو ان کا گھر کہاں ہے؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ روہنگیا مسلمانوں کو میانمار کی شہریت دی جائے۔ انہوں نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کو روہنگیا مسلمانوںکو پناہ دینے پر بھی زور دیا۔
 

شیئر: