مکہ میں 1100کلو ناکارہ گوشت ضبط
        
        
                        
            
			
	
	       
	
				
            
                مکہ مکرمہ .... مکہ مکرمہ کی بلدیاتی کونسلو ں کی ٹیموں نے ناقابل استعمال 1100کلو گوشت ضبط کرلیا۔ بلدیاتی کونسلوں کے اہلکار اِن دنوں مختلف مقامات پر چھاپے مار کر اس بات کا اطمینان حاصل کررہے ہیں کہ کہیں کوئی ریستوران یا مطبخ حفظان صحت کے ضوابط اور امن و سلامتی کے اصولوں کی خلاف ورزی تو نہیں کررہا۔ اسی ضمن میں 1100کلو گرام سے زیادہ ناقابل استعمال گوشت، 600کلو چاول، 200کلو مچھلیاں اور مرغی کا گوشت ضبط کرلیا گیا۔