Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کے لئے کام کرنے والوں کی قدر کرتے ہیں، شیخ محمد بن راشد

دبئی: دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راش آل مکتوم نے کہاہے کہ امارات کی تعمیر وترقی میں کام کرنے والوں کی قدر کرتے ہیں۔اس ملک کے لئے جس نے بھی کام کیا ہے یا کر رہا ہے یا مستقبل میں کوئی کردار ادا کرے گا ہم اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ امارات کے وژن کے لئے ہمیں ہمیشہ نیا خون اور غیر معمولی صلاحیتیوں کے حامل افراد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اماراتی شہریوں کی بہتری کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ فکری مشق کے عنوان سے اپنی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فکری محفلوں سے غیر معمولی تجاویز پیدا ہوتی ہیں جو ملک اور قوم کی تعمیر وترقی کا باعث بنتی ہیں۔ 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: