مکہ مکرمہ (جاوید راہو) پاکستانی حج کے مشن کے ترجمان جمیل عباسی نے کہا ہے کہ حج موسم کے دوران مجموعی طور پر 78 پاکستانی حجاج جاں بحق ہوئے۔ ایک لاکھ80 ہزار کے قریب حجاج سعودی عرب پہنچے تھے۔جاں بحق ہونے والے حجاج کی طبعی موت واقع ہوئی تھی۔حج مشن کی دستاوزات کے مطابق حج کی ادائیگی سے قبل 44 افرادکا انتقال ہوا جبکہ حج کے دوران منیٰ اور میدان عرفات میں 21 افراد جاں بحق ہوئے،باقی کا بعد حج انتقال ہوا۔جمیل عباسی کا کہنا تھا کہ تمام متوفین کو ان کے لواحقین کی اجازت سے مدینہ منورہ اور مکہ کے قبرستانوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔