Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوگی آدتیہ ناتھ نے باپ کا نام بدل لیا

لکھنؤ۔۔۔۔۔یوپی کونسل کی نشست کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کرتے ہوئے اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے والد  کے نام کے خانے میں مہنت اویدھ ناتھ لکھا ہے جبکہ ان کے حقیقی والد کا نام آنند سنگھ بشٹ ہے اور والدہ کا نام ساوتری دیوی ہے۔ واضح رہے کہ مہنت اویدھ ناتھ گورکھ ناتھ پیٹھ کے کرتا دھرتا تھے اور انہوں نے یوگی آدتیہ ناتھ کو اپنا جانشین بنایا تھا۔ 93سال کی عمر میں مہنت اودیدھ ناتھ اس دنیا سے چل بسے تھے۔یوگی آدتیہ ناتھ کا حقیقی نام اجئے سنگھ بشٹ ہے اور ان کی پیدائش 5جون 1972ء کو اتراکھنڈ میں ہوئی ۔ مہنت اویدھ ناتھ کی جگہ گدی سنبھالنے کے بعد انہوں نے اپنے خاندان سے تعلقات ختم کرلئے تھے۔ واضح رہے کہ خاندانی رشتے کے اعتبارسے یوگی آدتیہ ناتھ اور مہنت اویدھ ناتھ کا رشتہ چچا ، بھتیجے کا ہے ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ قانونی اعتبار سے یوگی آدتیہ ناتھ اپنے کاغذات نامزدگی میں حقیقی والد کے نام کی جگہ مہنت اویدھ ناتھ کا نام لکھ سکتے ہیں یا نہیں۔

شیئر: