Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مقتدیٰ الصدر نے خامنہ ای کا فرقہ وارانہ منصوبہ مسترد کردیا

بغداد ....عراقی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ مذہبی پیشوا مقتدیٰ الصدر نے ایرانی رہنما علی خامنہ ای کے قاصد محمود ہاشمی شہرودی سے ملنے سے انکار کردیا۔ 2 روز قبل نجف کے سب سے بڑے شیعہ رہنما علی السیستانی نے بھی انہیں ملاقات کا موقع نہیں دیا۔ ”اخبار العراق“ ویب سائٹ کے مطابق مقتدیٰ الصدر کے قریبی ذرائع کا کہناہے کہ علی خامنہ ای کے قاصد عراق کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے والا پلان لیکر بغداد آئے ہیں جو انہیں منظور نہیں۔مقتدیٰ الصدر کی قریبی شخصیت امیر کنعانی نے بتایا کہ ایران عراق کو شیعہ سنی فرقوں میں تقسیم کرنے کے سوا کسی چیز سے دلچسپی نہیں رکھتا۔

شیئر: