Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترک صدراردگان سے صدر ممنون کی ملاقات

آستانہ...ترک صدر رجب طیب اردگان اورصدر ممنون نے ہفتے کو آستانہ میں ملاقات کی۔ ترک صدر نے خطے میں استحکام کےلئے پاکستان کی حمایت کا مکمل اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی حکومت اور عوام کی خدمات تاریخی ہیں۔ ان کا اعتراف کیا جانا چاہیے۔ آستانہ میں سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق اوآئی سی اجلاس کے موقع پر ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے کہا کہ افغان مسئلے کا حل پاکستان کے بغیر ممکن نہیں ۔ اس موقع پر صدرممنون نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے اور علاقائی امن کی بحالی کے لئے قابل قدر خدمات سرانجام دی ہیں ۔ پاکستان نے علاقائی امن وسلامتی کے لئے غیر معمولی اقدامات کئے ہیں۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔ پاکستان کوترکی کی دوستی پر فخر ہے ۔یہ دوستی آزمائش کے ہر معیار پر پوری اتری ہے۔ دونوں رہنماوں نے میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کے مسئلے پر بھی بتادلہ خیال کیا اور اسے دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر اٹھانے کا عزم کیا۔

 

شیئر: