Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2019ء تک سعودی عرب میں آن لائن کاروبار کا حجم 60ارب ریا ل متوقع

     جدہ - - - ---  - نیوہورائزن کے ڈائریکٹر شعیب العبد الرحمان نے واضح کیا ہے کہ 2019ء تک سعودی عرب میں آن لائن کاروبار کا حجم 60ارب ریا ل کی حد سے آگے بڑھ جائیگا۔ سعودی عرب کے سرکاری اور نجی ادارے انٹرنیٹ کا استعمال بڑے پیمانے پر کرنے لگے ہیں۔ سعودی شہری اسمارٹ فون ، کمپیوٹر سیٹس اور لیپ ٹاپ پر انحصار بڑھارہے ہیں۔ جنوری 2018ء کے دوران ریا ض میں آن لائن کاروبار سے متعلق  بین الاقوامی سعودی نمائش منعقد ہو گی۔ یہ مملکت میں پہلی بار ہو رہی ہے۔ اسکی بدولت قومی تبدیلی پروگرام 2020ء اور سعودی ویژن 2030ء کے نفاذ میں مدد ملے گی۔ العبدالرحمان نے بتایا کہ آن لائن کاروبار کا سلسلہ بڑے پیمانے پر شروع ہو چکا ہے۔ 2020ء تک یہ مارکیٹ 5گنا زیادہ بڑھ جائیگی۔ دریں اثناء وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے سعودی عرب میں باقاعدہ آن لائن کاروبار کیلئے 15ہزار تجارتی مراکز کا اندراج کیا ہے۔ روایتی تجارتی مراکز میں اس حوالے سے کھلبلی ہے۔ کئی نے آن لائن کاروبار کا راستہ اختیار کرنا شروع کردیا ہے۔

شیئر: