اپنے دوست ٹرمپ سے ملاقات کرونگا،نیتن یاہو

    یروشلم.... اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نتن یاہو رواںماہ کے اختتام پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے نیویارک میں ملاقات کریں گے۔ لاطینی امریکی ممالک کے دورے پر روانگی سے قبل صحافیوں سے بات چیت کے دوران نیتن یاہو نے کہا کہ میکسیکو سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے جائوں گا۔  اپنے دوست صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کروں گا۔

شیئر: