Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کی مقبولیت بڑھ گئی،شاہد خاقان

اسلام آباد... وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ افغانستان میں ہر مسئلے کا الزام پاکستان پر لگانا ٹھیک نہیں۔ موجودہ حالات میں مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کی فوجی امداد میں کمی کر کے امر یکہ دہشت گردوں کو فائدہ پہنچائے گا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے امریکی پابندیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ کو خطرے میں ڈال سکتی ہیں ۔ہماری کوششوں کو نقصان پہنچانے والے اقدام سے امر یکہ کا ہی نقصان ہو گا۔پاکستان پر پابندی یا فوجی تعاون میں کمی امر یکہ کے لئے نقصان دہ ہو گی۔ اس سے دونوں ممالک انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں متاثر ہوں گے۔فوجی امداد میں کٹوتی، ایف 16 کی فروخت کی منسوخی پر مجبوراً چین اور روس کی جانب جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کوپاکستان میں دہشت گردی کے باعث ہونے والے نقصانات کا اعتراف کرنا چاہیے۔ واشنگٹن کو پاکستان کا 35 لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دینے پر بھی معترف ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں خرابیوں کے لئے پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرانا درست نہیں کیوں کہ افغانستان سے دہشت گردوں نے پاکستانی عوام اور فوج پر حملے کئے ۔ سرحد پار سے حملوں کے بعد افغان بارڈر پر باڑ لگانے کا فیصلہ کیا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات پرغور کر رہے ہیں جن کی بدولت آئی ایم کے پاس دوبارہ نہ جانا پڑے۔ لگژری اشیا کی درآمدات گھٹانا اور برآمدات کو اوپر لے جانا ان اقدامات میں شامل ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ سیاست کا فیصلہ عدالتوں میں نہیں ہوتا ۔سابق وزیراعظم نوازشریف کی مقبولیت میں 28 جولائی کے عدالتی فیصلے کے بعد مزید اضافہ ہوا ہے۔

 

شیئر: