Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نون لیگ کے لیبر وِنگ کے تحت یوم دفاع

کویت......پاکستان مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ کویت نے 6ستمبر یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے لیبرہاﺅس جلیب الشیوخ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا ۔حسب معمول یہ تقریب لیبر ونگ کے بینر تلے منعقد ہوئی۔تقریب کے میزبان تنظیم کے صدر محمد زبیر شرفی تھے۔ یوتھ ونگ مسلم لیگ ن گلف کے چیف آرگنائزر محمد عرفان ناگرہ نے صدارت کی۔ مہمانِ خصوصی کویت میں مقیم پاکستان مسلم لیگ کویت کے صدر میاں محمد ارشد ، مہمانانِ خاص ڈاکٹر جہانزیب اور احسان الحق تھے جبکہ اس تقریب میں نظامت کے فرائض محمد زبیر شرفی نے ادا کی ۔
تقریب کا آغاز قران مجید کی تلاوت سے ہوا جس کی سعادت ملک طالب حسین صدیقی نے حاصل کی ۔تقریب میں مقررین نے تمام عظیم شہداءکو اخراج تحسین اور ان کی عظمت کو سلام پیش کیا گیا۔
اس تقریب کی انتظامیہ میں نائب صدر عبدالحمید بٹ، محمد سلیم غلام نبی ، محمد اخترمغل، مرزا احسان بیگ ،ارشد بٹ تھے۔

شیئر: