Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روہنگیاغیرقانونی پناہ گزیں ہیں، راج ناتھ

جموں ۔۔۔۔وزیر داخلہ راج ناتھ نے ہندوستان میں مقیم روہنگیا مسلمانوں کو غیر قانونی پناہ گزیں قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کا رویہ اس  حوالے سے سخت ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیرقانونی پناہ گزینوں کا ملک کی سیکیورٹی کیلئے خطرہ ثابت ہونا خارج ازامکان نہیں۔ اس بات کا اظہار اپنے دورہ جموں و کشمیر کے اختتام پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے پاکستان کو سرحد وں پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند کرنے کیلئے کہا، بصورت دیگر سرحدوں پر تعینات سیکیورٹی فورسز ایسے حالات پیداکرینگی کہ پاکستان جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند کرنے پر مجبور ہوگا۔ وزیر داخلہ نے پاکستان کے ساتھ ملنے والی سرحدوں کے نزدیک آباد لوگوں کی ہمت کی داد دی اور سرحد پر فائرنگ سے جاں بحق یا معذور ہونے والے افراد کیلئے معاوضے کا اعلان کیا۔

شیئر: