Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرائی سیریز: ہیری بروک کی ڈبل سینچری، انگلینڈ کا سری لنکا کو 430 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف

پاکستان کی میزبانی میں جاری سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو جیت کے لیے 430 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا ہے۔
جمعرات کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 429 رنز بنائے جو کہ انگلینڈ کی ٹیم اور ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کا چوتھا بڑا ٹوٹل بھی ہے۔
انگلینڈ کی جانب سے کپتان ہیری بروک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 202 رنز کی طویل اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 21 چوکے اور 10 چھکے شامل تھے۔ اس کے ساتھ ہی وہ او ڈی آئی کی تاریخ کے تیز ترین ڈبل سینچری سکور کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

شیئر: