Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مفت رابطوں کی سہولت سے موبائل کمپنیوں کا کیا ہوگا

ریاض .... سعودی عرب میں موبائل رابطوں کے امورکے ماہرین نے خدشہ ظاہر کیاہے کہ مکالمہ ایپلی کیشن پر عائد پابندی اٹھالینے سے موبائل کمپنیوں کا بھاری نقصان ہوگا۔ موبائل کمپنیاں اس حوالے سے کافی دھن سمیٹ رہی تھیں۔ اب سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی اسمارٹ فون کی ایپلی کیشن کی مدد سے مفت رابطے کرسکیں گے۔ واٹس ایپ کے ذریعے سمعی و بصری مکالمے آسان اور مفت ہوجائیں گے۔ ماہرین نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آئندہ ایام میں موبائل کمپنیاں صارفین کو حوصلہ افزا پیشکشیں کرینگی تاکہ مفت مکالموں کی راہ کھل جانے پر ہونے والے نقصان کا تدارک کرسکیں۔
 

شیئر: