Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الاحسا: قطری شہریت کی ضبطی پر آل مرة قبائل مشتعل

الاحسا .... آل مرة کے 55افراد اور شیخ طالب بن محمد بن لاہوم بن شریم کی شہریت ضبط کئے جانے پر آل مرة قبائل کے مشائخ، عمائدین اور عام باشندوں نے ان سے یکجہتی کا اظہار کردیا۔ آل مرة قبیلے کے ایک بزرگ محمد المری نے سبق سے گفتگو میں کہا کہ آل مرة قبیلہ ہفتے کو الاحساءکمشنری کے الغویبہ محلے میں ہنگامی اجلاس کریگا۔ اس موقع پر امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی کی جانب سے قطری شہریت ضبط کئے جانے پر شیخ طالب بن شریم اور انکے قبیلے کے55افراد سے یکجہتی کا اظہار کیا جائیگا۔
 

شیئر: