Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

این اے120 میں انتخابی سامان کی ترسیل

لاہور...لاہور کے حلقہ این اے 120 میں فوج کی نگرانی میں انتخابی سامان کی ترسیل شروع کردی گئی۔ پولنگ اتوار 17 ستمبر کو ہوگی۔ پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 786 ہے۔کل 220 پولنگ اسٹیشن بنا ئے گئے ہیں۔پریذائڈنگ افسران کو پولنگ کے بعد نتائج فوری جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ ملک بھر میںہر کسی کی نظریں اس حلقے پر ہیں۔سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی اس خالی نشست پر ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز ن لیگ کی امیدوارہیں۔ تحریک انصاف کی یاسمین راشد اور پیپلز پارٹی کے فیصل میربھی میدان میں ہیں۔

 

شیئر: