Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلمان خان کیلئے برطانیہ کا گلوبل ڈائیورسٹی ایوارڈ

لندن....برطانوی پارلیمنٹ نے بالی وڈ اداکار سلمان خان کو ان کی خدمات کے عوض 2017ءکے گلوبل ڈائیورسٹی ایوارڈ سے نوازا ہے۔ انھیں یہ ایوارڈ فلم انڈسٹری میں بطور اداکار، فلمساز، ٹی وی اسٹار، گلوکار اور ان سب سے بڑھ کر ان کی انسان دوستی اور فیاضی کےلئے دیا گیا ہے۔سلمان خان کو اعزاز سے نوازتے ہوئے ہندنژاد برطانوی پارلیمان کیتھ ویز نے کہا کہ سلمان خان دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کے لیے ہیرو اور قابل تقلید شخصیت ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہندوستانی سنیما میں ان کی کامیابی کے ساتھ وہ معروف مخیر شخصیات میں شامل ہیں اور ان کے ادارے بینگ ہومن نے ہند میں بہت سے محروم افراد کی زندگی کو تبدیل کرنے میں بڑا کام کیا ہے۔ ہمارے لئے انھیں یہ اعزاز دینا فخر کی بات ہے۔ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد سلمان خان نے اپنے مخصوص انداز میں کہا کہ میرے والد کو کبھی یقین نہیں آئے گا کہ مجھے یہ ایوارڈ ملا ہے۔ میں اپنے مداحوں کا شکر گزار ہوں جنھوں نے مجھے یہ عزت بخشی ہے۔

شیئر: