Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فضائی حدود کی خلاف ورزی پرمیانمار سے بنگلہ دیش کا احتجاج

ڈھاکہ.... بنگلہ دیش کی حکومت نے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر میانمار کے سفیر کو طلب کر کے احتجاجی مراسلہ دیا ہے۔ احتجاجی مراسلے میں روہنگیا مسلمانوں کو ملک سے نکالنے کا مسئلہ بھی شامل ہے۔ بنگلہ دیشی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میانمار کے ڈرونز اور ہیلی کاپٹر گزشتہ اتوار، منگل اور جمعرات کو ا±ن کی ملکی فضائی حدود میں داخل ہوئے تھے۔ دوسری جانب میانمار کے صدارتی ترجمان کہا ہے کہ اس بات کا کوئی ثبوت موجود نہیں کہ میانمار کی جانب سے بنگلہ دیش کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

شیئر: