Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت: انجینیئرز خود کو کونسل میں رجسٹرکروائیں، انجینیئرعبدالناصر

 جدہ ..... سعودی انجینیئرنگ کونسل کے ترجمان انجینیئر عبدالناصر نے کہا ہے کہ مملکت میں کام کرنے والے انجینیئرز مقامی قانون کی پاسداری کرتے ہوئے خود کو کونسل میں رجسٹر کروائیں ۔ کونسل کی جانب سے مملکت کے مختلف شہروں میں تفتیشی کارروائیاں جاری ہیں تاکہ خلاف ورزیوں کا سد باب کیا جاسکے ۔ مقامی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالناصر نے مزید کہا کہ سعودی انجینئرنگ کونسل کی جانب سے پیشہ ورانہ اسناد میں جعل سازی کرنے والوں کے خلاف سزا تجویز کی گئی ہے جس پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے ۔ انجئینر نگ کونسل کے قوانین کی منظوری سعودی کابینہ کی جانب دی جاچکی ہے جس پر عمل درآمد جاری ہے ۔ گزشتہ ماہ کے دوران کونسل کی جانب سے تفتیشی کارروائیوں میں 270 اداروں کوخلاف ورزیوں پر وارننگ جاری کی جاچکی ہے جبکہ بعض سنگین خلاف ورزیوں پر انجینئیرنگ کونسل نے جرمانے بھی عائد کئے ہیں ۔ انجینئیر عبدالناصر نے اس بات کی بھی یقین دہانی کروائی کہ کونسل کی جانب سے اس امر کویقینی بنایا جا رہا ہے کہ مملکت میں کام کرنے والے تمام انجینئرز دنیا بھر کے معروف تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل ہو ں اور انکی اسناد میں کسی قسم کا سقم نہ ہو ۔ جعلی اسناد کے حامل افراد کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جاتی ہے تاکہ اس پیشے کو جعل سازوں سے صاف کیاجائے اور مملکت میں انجینئرز کے معیار کو بلند رکھا جائے ۔ اس ضمن میں کونسل کی جانب سے مملکت میں کام کرنے والے تمام انجئینرز کو کونسل کا مقررہ امتحان پاس کرنا ہوتا ہے جس کے بعد انہیں کونسل کا رکن بنا کر انہیں سند جاری کی جاتی ہے ۔ کونسل کی جانب سے پیشہ ورانہ سند حاصل نہ کرنے والے انجئینرز کو مملکت میں انجیئنرنگ کا کام کرنے کی قطعی اجازت نہیں ہے خلاف ورزی کے مرتکب انجئینرز اور انکے اداروں پر جرمانے عائد کئے جاتے ہیں ۔ ایسے انجینئنرز جوپیشہ ورانہ امتحان میں کامیاب نہیں ہوتے انہیں بھی کام کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی ۔کونسل کے چیئر مین نے مزید کہا کہ ہمارا ہدف بہترین انجیئنرز کو معاشرے میں متعارف کروانا ہے ۔

شیئر: