Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند میں مزید 6بچے خونی بلیو وہیل گیم کا شکار ہوگئے

نئی دہلی ۔۔۔۔۔۔بلیو وہیل نامی خونی گیم روزبروز بچوں اورنوجوانوں کو اپنا شکار بنارہا ہے۔ریاست چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والے مزید 6 بچے اس خونی کھیل کا شکارہوگئے۔آج کل سوشل میڈیا پربلیو وہیل نامی ویڈیو گیم کا بہت چرچا ہورہا ہے۔اس کھیل میں لوگوں کو مختلف ٹاسک دئیے جاتے ہیں جس میں خود کو زخمی کرنے کے ساتھ اپنے آپ کو نقصان پہنچانے والے ٹاسک شامل ہیں۔اس گیم کا اختتام زندگی کے خاتمے پرہوتا ہے یعنی آخری ٹاسک میں انسان کو خودکشی کرکے ثابت کرنا ہوتا ہے کہ وہ ڈرپوک یا بزدل نہیں۔ اس گیم سے متاثر ہوکر ہند میں کئی نوجوان اپنی زندگی کا خاتمہ کرچکے ہیں اور اب ریاست چھتیس گڑھ کے گاؤں کا ایک اورواقعہ سامنے آیا ہے جس میں 6 بچوں نے اس گیم کی وجہ سے خود کو زخمی کرلیا۔ چھتیس گڑھ کا ایک طالبعلم بلیووہیل گیم نامی کھیل کھیلتا تھا، گیم کے ٹاسک کے مطابق اس نے اپنی کلائی بلیڈسے کاٹ لی اور اپنے دوستوں کو یہ کارنامہ دکھا کر کہا کہ تم لوگ بزدل ہو اوریہ گیم نہیں کھیل سکتے۔ اس کی باتوں میں آکر باقی 5 بچوں نے خود کو مضبوط ظاہرکرنے کیلئے اپنے ہاتھوں پربلیڈ اورکانٹے سے کَٹ لگالئے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اس گیم کی وجہ سے دنیابھر میں اب تک 150 سے زائد افراد موت کو گلے لگا چکے ہیں جن میں 130 افراد کا تعلق روس سے ہے۔

شیئر: