Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈریسنگ روم کا ماحول بہت اچھا ہے،مکی آرتھر

ابو ظبی- - - - قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے خبردار کیا ہے کہ مہمان ٹیم ویسٹ انڈیزدوسرے ٹیسٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتی ہے۔ پریکٹس سیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ویسٹ انڈیز مکمل تیاری کے ساتھ واپسی کی کوشش کرے گا۔پہلے ٹیسٹ میچ میں جس طرح لڑے اس نے مجھے بہت متاثر کیا۔براوو تو بہت عمدہ رہے۔ اگلے ٹیسٹ میچ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔مکی آرتھر نے کہا کہ گلابی گیند سے کھیلے گئے کرکٹ کی تاریخ کے دوسرے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو واپسی کا موقع فراہم کیا۔ دوسری اننگ میں اپنی ٹیم کی بیٹنگ سے بہت مایوس ہوا لیکن اچھی چیز یہ ہے کہ اس سے سیکھا ہے۔ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ایسا دوبارہ نہیں ہو۔انہوںنے کہا کہ ٹیم کی کارکردگی اور پیشرفت سے مطمئن ہوں۔ ڈریسنگ روم کا ماحول بہت اچھا ہے۔انہوں نے محمد عامر کو ٹیم کا اہم رکن قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ تمام فارمیٹس میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور دن بدن بہتر ہو رہے ہیں ۔ آگے چل کر بھی اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔

شیئر: