Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیلیفورنیا میں برگر بنانے والا روبوٹ

کیلیفورنیا .... انسانی کاموں میں انسان کے پیدا کردہ روبوٹس کی دخل اندازی کا سلسلہ جاری ہے۔ زندگی کے کئی شعبوں میں انسان کی جگہ سنبھالنے کی کوشش میں مصروف روبوٹس نے اب ہوٹلوں اور ریستورانوں کا رخ کرنا بھی شروع کردیا ہے اورتازہ ترین اطلاعات کے مطابق اب یہ روبوٹ کھانا پکانے کا کام بھی انجام دیں گے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق امریکی سائنسدانوں کی ٹیم نے آئندہ سال تک ایسے روبوٹ کاریگروں کو ملازمت دینے کا فیصلہ کیا ہے جو بڑی اچھی طرح برگر وغیرہ تیار کرسکیں گے۔ برگر بنانے والے ان روبوٹ کاریگروں کو فلیپی کا نام دیا گیا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق اگر ان روبوٹ کاریگروں کی کارکردگی تسلی بخش رہی تو آئندہ سال تک کیلیفورنیا کے کم از کم 50ریستورانوں میں ایسے کاریگر انسانوںکی جگہ کام کرتے نظر آئیں گے۔ برگر بنانے والے کاریگروں کو خاص طریقے سے بنایا گیا ہے۔ ان کے بازوﺅں میں 6ایکسس لگائے گئے ہیں اور پنجے کی شکل کا ہاتھ اسکے ساتھ منسلک ہے جو برگرزبنانے کی تیاری میں مدد گار ثابت ہونگے۔ اب تک کی منصوبہ بندی کے مطابق ان ریستورانوں کو جہاں یہ روبوٹ کام کرینگے کیلی برگر ریستوران کا نام دیا گیا ہے ۔ واضح ہو کہ کیلی برگر کیلیفورنیا کی ایک ریستوران چین ہے اور کیلی برگر کا لفظ کیلیفورنیا اور برگر کی مشکل صورت ہے۔اسے روشناس کرانے والی کمپنی میسو کا کہناہے کہ وہ ا پنے ان روبوٹ کاریگروں کی کارکردگی سے بیحد خوش ہے اور یقینی طور پر گاہک بھی ان سے خوش ہونگے۔ فلیپی اپنے روبوٹ کاریگر سیریز کی پہلی شکل ہے۔ یعنی اس کے بعد دوسرے ناموں سے بھی کچھ برگر کاریگر ریستورانوں میں نظر آنے لگیں گے جن کے ہاتھ کی بنائی چیزیں زیادہ اچھی، محفوظ اور لذیذ ہونگی اور یہ کچن کے اندر جگہ بھی کم گھیریں گی۔

شیئر: