Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سود ی رقم انکم ٹیکس اور سیل ٹیکس کیلئے دی جاسکتی ہے، دارالعلوم دیوبند

دیوبند۔۔۔۔دارالعلوم دیوبند کے دارالافتاء کی جانب سے سود کے حوالے سے مختلف لوگوں کے سوالات کے جواب میں دیئے گئے فتوؤں کے مطابق سود کی رقم  انکم ٹیکس اور سیل ٹیکس میں دی جاسکتی ہے جبکہ ہاؤس ٹیکس اور سیاسی پارٹیوں کو بطور چندہ دینا ممنوع قراردیا گیا ہے۔ انکم ٹیکس اور سیل ٹیکس دونوں غیر شرعی ہیں، البتہ ہاؤس ٹیکس میں دینا جائز نہیں، اس میں دینا اپنے ہی استعمال میں لانے کے مترادف ہوگا کیونکہ وہ مچھروں کے خاتمے کیلئے دواؤں کا چھڑکاؤ اورنالیوں کی صفائی کرتے ہیں، گھر میں پانی کی سپلائی میں جراثیم کش ادویہ ڈالتے ہیں، صحت کے اصولوں کا خیال کرتے ہیں ، ہاؤس ٹیکس میں سودی رقم نہ دی جائے۔

شیئر: