Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اداکارہ سنی لیون کا چہرہ تبدیل

نامور بالی وڈ اداکارہ سنی لیون نے حال ہی میں اپنی تصاویر جاری کی ہیں جن میں ان کے چہرے پر کاسمیٹک سرجری نظرآرہی ہے۔ فیشن اورشوبز کی دنیا میں کاسمیٹک سرجری کااستعمال لازم و ملزوم ہوگیا ہے ۔اب اکثراداکارائیں اپنے چہرے کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے کاسمیٹک سرجری کرواتی ہیں۔ اب بالی وڈ کی اداکارہ سنی لیون نے ٹویٹر پر اپنی تصاویر جاری کی ہیں جن میں وہ پروستھیٹک میک اپ چہرے پر سجائے نظر آرہی ہیں۔پروستھیٹک میک اپ دراصل کاسمیٹک سرجری کی ایک قسم ہے جس میں جسم کے مصنوعی اعضا کو چہرے اور جسم پر سرجری کے ذریعے لگایا جا تا ہے جس سے انسان کی ظاہری شکل و صورت عارضی طور پر تبدیل ہوجاتی ہے۔ میڈیا کے مطابق سنی لیون نے پروستھیٹک سرجری اپنی نئی فلم کے لئے کرائی ہے ۔ فلم میں وہ بالکل نئے اور مختلف روپ میں نظرآئیں گی۔سنی لیون نے ٹویٹر پر دو تصاویر جاری کی ہیں اور ساتھ ہی لکھا ہے کہ میں نے اپنی نئی فلم کے لئے پروستھیٹک میک اپ کروایا ہے مجھے یقین ہے آپ نے مجھے اس سے پہلے کبھی اس روپ میں نہیں دیکھا ہوگا۔سنی لیون نے یہ انداز کس فلم کے لئے اپنایا ہے اس کی تفصیلات منظرعام پر نہیں آسکیں تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں ملا جلا ردعمل موصول ہورہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ سنی مجھے آپ کا یہ روپ بالکل بھی پسند نہیں آیا۔جب کہ ایک اور صارف نے انہیں بھوت قراردیتے ہوئے لکھا کہ کیاآپ نئی فلم میں بھوت کردار نبھا رہی ہیں؟ایک اور صارف نے انہیں مصر کی ممی قرار دےدیا۔بہر حال سرجری کا یہ عمل عارضی ہے۔ فلم کے اختتام کے بعد سنی لیون واپس اپنی اصلی صورت میں آجائیں گی۔
 
 
 
 
 

شیئر: