Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رشی کپور نے ہدایتکار کو بندر سے تشبیہ دیدی

نامور بالی وڈ اداکار رشی کپور نے ایک بار پھر ”جگاجاسوس“ کے ہدایت کار انوراگ باسو کوہدف بناتے ہوئے انہیں بندر سے تشبیہ دے دی۔اداکاررشی کپور اپنے بے باک تبصروں اور دوسروں کے خلاف منفی پروپیگنڈے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر چھائے رہتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ہدایت کار انوراگ باسو کو ”جگا جاسوس“ کی ناکامی پر ایک بار پھر کھری کھری سنا دی۔ رشی کپور نے اداکارہ نیہا دھوپیا کے شو”نو فلٹر“ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے دل کی خوب بھڑاس نکالی۔ شومیں ایک گیم کے دوران رشی کپور کو میزبان کی جانب سے دئیے جانے والے موضوع پر ایک منٹ تک بولنا تھا اور وہ موضوع تھا ”انوراگ باسو“، رشی کپور فوراً شروع ہوگئے اور کہا کہ انہوں نے”بومبے ویلویٹ“ بنائی۔ میں نے اس سے زیادہ بری فلم نہیں دیکھی۔ جگاجاسوس ایک بڑے بجٹ کی فلم تھی لیکن انوراگ اسے سنبھال نہیں سکے۔انہوں نے انوراگ کو محاورتاً بندرسے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ ”بندر کے ہاتھ میں کھلونا نہیں آنا چاہئے“ مجھے معلوم تھا ایسا ہی ہوگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی رشی کپور”جگاجاسوس“ کی ناکامی پرانوراگ باسو کو شدید تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: