Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسٹا گرام کی اپ ڈیٹ تنقید کی زد میں

انسٹا گرام کی جانب سے اپنے 3×3 فوٹو گرڈمیں تبدیلی متعارف کروائی جا رہی ہے اور اس میں چوتھا کالم شامل کیا جا رہا ہے لیکن اس نئی اپ ڈیٹ کو انسٹا کے صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔صارفین جہاں اسے اضافی میس قرار دے رہے ہیں وہیں بہت سے فوٹوگرافر اور ڈیزائنرز جو اپنی تصاویر کو خوبصورتی سے 3×3 گرد میں سیٹ کرتے تھے، انہیں الجھن کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وہ تمام ڈیزائنرز جو اپنی پراڈکٹس کی بڑی تصاویر کو چھوٹے ٹکروں میں تقسیم کر کے گرد میں ترتیب سے فٹ کرتے تھے ،اس نئی اپ ڈیٹس سے یہ تمام ترتیب خراب ہو جائے گی۔ نئی اپ ڈیٹس سے پریشان انسٹاگرامر ٹویٹر پر اپنے غصے اور ناپسندیگی کا اظہار کر رہے ہیں اور انسٹا سے اس اپ ڈیٹ کو ختم کرنے کی درخواست کر رہے ہیں۔ 
 
 
 
 
 

شیئر: