Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیدرآباد ہائی کورٹ کے 6نئے ججوں کی حلف برداری

حیدرآباد ۔۔۔۔ ہائیکورٹ کے کارگزار چیف جسٹس رمیش رنگاناتھن نے حیدرآباد ہائی کورٹ کے 6نئے ججوں کوحلف دلایا۔نئے ججوں میں جسٹس ڈی وی ایس ایس سوما جیلو، جسٹس کے وجے لکشمی، جسٹس کیشوراؤ، جسٹس ایم گنگا راؤ، جسٹس اے کمار شوالی اور جسٹس امرناتھ گوڑ شامل ہیں۔ یہ 62سال کی عمر تک خدمات انجام دینگے۔ اب ہائیکورٹ میں ججوں کی تعداد 38ہوگئی ہے۔ اب بھی 23ججوں کی جگہ خالی ہے۔جسٹس سوما جیلو کا تعلق آندھرا پردیش کے وشاکھا پٹنم سے ہے۔ جسٹس وجے لکشمی نے اے پی کے ایلور و سے قانون کی ڈگری حاصل کی ۔جسٹس پی کیشوکا تعلق تلنگانہ کے ضلع ورنگل سے ہے ۔ جسٹس گنگا راؤ کا تعلق آندھرا پردیش کے اننت پور ضلع سے ہے۔

شیئر: