Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ ٹیم کا اعلان آج ہوگا

لاہور:سری لنکا کے خلاف متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کےلئے پاکستان کے حتمی اسکواڈ کا اعلان ا ٓج ہوگا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز متحدہ عرب امارات میں شیڈول ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا باقاعدہ آغاز 28 ستمبر کو ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ سے ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ اور سابق کپتان انضمام الحق کا جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کےلئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان ہفتے کو کیا جائے گا تاہم اظہر علی اور یاسر شاہ کی شمولیت سے متعلق حتمی مشاورت ہوگی۔چیف سلیکٹر کے مطابق یاسر شاہ اہم بولر ہیں اس لئے ان کے فٹنس ٹیسٹ کا انتظار ہے جبکہ اظہر علی کی فٹنس میں بہتری آئی ہے۔انضمام الحق نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز کے لئے 5 فاسٹ بولرز کا انتخاب کیا جائے گا۔

شیئر: