Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوہدری نثار کسی سازش کا حصہ نہیں، مشاہد ﷲ

 اسلام آباد... وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف پہلے کی طرح اس مرتبہ بھی اپنے خلاف تمام سازشوں کا بہادری سے مقابلہ کریں گے۔ پیر کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر تحفظات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ورکرز اپنے معزول وزیراعظم کے خلاف تمام سازشوں کو بے نقاب کر رہے ہیں۔ منتخب نمائندوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانا دراصل ان کے پارٹی کارکنوں کو نشانہ بنانا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ایم این اے چوہدری نثار صاف شخص ہیں۔اس وقت وہ کسی سازش میں شامل نہیں۔ انہوں نے این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے لئے بیگم کلثوم نواز کی انتخابی میں مریم نواز کے متحرک کردار کی تعریف کی۔

شیئر: