Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی عراقی کردستان میں آزادی ریفرنڈم

 بغداد.. عراق کے نیم خودمختار علاقے کردستان میں آزادی ریفرنڈم میں لوگوں کی بڑی تعداد نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ پولنگ کی شرح  76 فیصد رہی۔ کردستان میں12ہزار کے قریب پولنگ اسٹیشن بنائے گئے تھے۔  5.3 ملین ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل تھے۔ منگل کو ریفرنڈم کے نتائج سامنے آ نا شروع ہو نگے۔ عوامی جائزوں کے مطابق کرد وں کی اکثریت نے عراق سے آزادی کے حق میں ووٹ دیا ہے تاہم اس ریفرنڈم کے نتائج پر عملدرآمد لازمی نہیں ہو گا۔ترکی،ایران اور عراق کی حکومتیں ریفرنڈم پراپنی تشویش ظاہر کر چکی ہیں۔عراقی وزیراعظم نے کہا ہے کردستان کی حکومت اور عوام نے علیحدگی کا فیصلہ کیا تو فوجی مداخلت بھی کی جاسکتی ہے۔ ملکی وحدت کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی ریفرنڈم کو علاقائی سلامتی و استحکام کے منافی قرار دیا ہے۔

شیئر: