Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حقیقی واقعے پر مبنی ’گوٹی‘کا پہلا ٹریلرجاری

حقیقی واقعے کے گرد گھومتی نئی ہالی وڈ بائیو گرافیکل کرائم ڈرامہ فلم ”گوٹی“کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔کیون کونولی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی نیو یارک میں رہنے والے جان گوٹی نامی جرائم کی دنیا کے بے تاج بادشاہ اور اس کے بیٹے کے گرد گھو متی ہے۔فلم کی کاسٹ میںمشہور اداکار جان ٹریوولٹا شامل ہیں جو ’گوٹی‘ کا مرکزی کردار ادا کریں کے۔فلم کے دیگر مختلف اداکاروں میں کیلی پریسٹن،اسٹیسی کیچ،اسپینسر لوفرانسو،لیو روسی اور ولیم ڈیمیو سمیت دیگر شامل ہیں۔رینڈل ایمٹ کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 15دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
 
 
 
 
 

شیئر: