Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق برطانوی گورنر کی بیٹی سیاستداں نہیں، اداکارہ بنیں

ایلس پیٹن عامر خان کی ”رنگ دے بسنتی“فلم میں جلوہ گر ہوکر غائب ہو گئیں
اداکارہ مشہور سیاستدان اور ہانگ کانگ میں آخری برطانوی گورنر کرس پیٹن کی صاحبزادی ایلس پیٹن نے اپنے والد کے نقش قدم پر چل کر سیاستدان بننے کی بجائے اداکارہ بننے کو ترجیح دی۔بالی وڈ کی فلم ”رنگ دے بسنتی“ کا شمار عامر خان کی کامیاب ترین فلموں میں ہوتا ہے۔ اس فلم میں ان کی ہیروئن کوئی بالی وڈ اداکارہ نہیں بلکہ برطانوی اداکارہ ایلس پیٹن تھیں جن کی جاندار کردار نگاری نے فلم بینوں کو اپنے سحر میں مبتلا کر دیا تھاتاہم یہ گوری ہیروئن بھی دیگر غیر ملکی اداکاروں کی طرح بالی وڈ کی کسی اور فلم میں دکھائی نہ دے سکیں۔ایلس پیٹن کی پیدائش 28 اگست 1980ءکو ہانگ کانگ میں ہوئی۔انہوں نے ابتدائی تعلیم ہانگ کانگ میں ہی حاصل کی لیکن والدین کے برطانیہ منتقل ہونے کے بعد وہ ان کے ساتھ چلی گئیں اور کیمبرج سے اپنی باقی تعلیم مکمل کی۔ایلس پیٹن نے اداکاری کی ابتدا جوناتھن کریک سے کی جس میں انہوں نے گلیان بیلی کا کردار بہت خوبی سے نبھایا تھا۔ اس کے بعد وہ بہت عرصہ تھیٹر سے وابستہ رہیں جو ان کی اصل پہچان بنا۔ 2006ءمیں ایلس کو اس وقت بین الاقوامی شہرت حاصل ہوئی جب انہوں نے بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ بلاک بسٹر فلم رنگ دے بسنتی میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ایلس صرف ایک بالی وڈ فلم میں اپنا چہرہ دکھا کر ہندی سنیماا سکرین سے تو غائب ہو گئیں لیکن اپنی شناخت کو نہیں چھوڑا۔وہ آج بھی لندن کے تھیٹر سے وابستہ ہیں اور ان کا شمار منجھے ہوئے فنکاروںمیں ہوتا ہے۔
 
 
 
 
 

شیئر: