Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سائرہ شہروز، فہد مصطفی کی ہیروئن بنیں گی

لالی وڈ فلم” یلغار“ میں اداکاری کے جوہر دکھانےوالی سائرہ شہروز کو ایک نئی لالی وڈ فلم مل گئی ہے۔ سائرہ کو”جوانی پھر نہیں آنی“ کے سیکوئل میں ایک اہم کردار کیلئے منتخب کرلیاگیاہے ۔وہ اداکار فہد مصطفی کی ہیروئن بنیں گی۔فلم کے بارے میں کہاجارہاہے کہ اس کے سیکوئل میں اداکاروں میں تبدیلی سامنے آئےگی۔واضح رہے کہ”جوانی پھر نہیں آنی“ 2015 کی باکس آفس ہٹ اور سب سے زیادہ بزنس کرنےوالی فلم رہی ہے۔
 

شیئر: