Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنی دیول اور ڈمپل کپاڈیہ خبروں میں

 مشہور بالی وڈ اداکار سنی دیول اوراداکارہ ڈمپل کپاڈیہ کے چرچے ہیں۔ دونوں اداکاروں کی ایک وڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میںوہ ساتھ بیٹھے گفتگو کررہے ہیں۔ بتایاجارہاہے یہ وڈیو لندن کے ایک بس اسٹاپ کی ہے جہاں دونوں اداکار بینچ پر بیٹھے گفتگو میں مگن ہیں جبکہ ڈمپل کپاڈیہ کالا چشمہ پہنے سگریٹ نوشی کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ معلوم ہوتا ہے کہ وڈیوکسی نے خفیہ طریقے سے بنائی ہے ۔ وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔واضح ہو کہ80 اور90 کی دہائی میں سنی دیول اور ڈمپل کپاڈیہ ساتھ فلمیں کرچکے ہیں جو کافی مشہور رہی ہیں۔اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ2015 میں ریلیز ہونےوالی فلم ”ویلکم بیک“ میں کام کرچکی ہیں جبکہ سنی دیول کی فلم ” پوسٹر بوائز “حال ہی میں سینما اسکرین کی زینت بنی ہے۔
 

شیئر: