Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلش فٹبالر گیراتھ بیری کا زیادہ میچز کا ریکارڈ

لندن :انگلش فٹبالر گیراتھ بیری نے انگلش پریمیئر لیگ میں زیادہ میچز کھیلنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔گیراتھ بیری نے پہلے اس میں ساجھے داری اختیار کی اور اب وہ ان سے آگے نکل گئے۔ ویسٹ برم وچ البیون کلب سے وابستہ بیری نے آرسنل کیخلاف انگلش لیگ مقابلے میں حصہ لیا۔ یہ ان کے کیریئر کا 633واں میچ شمار ہوا۔ کلب نے اس تاریخی موقع پر انھیں ٹیم کی کپتانی بھی سونپ دی تھی۔ میچ سے قبل آرسنل اور ویسٹ بروم کے شائقین نے ان کا گراونڈ آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔بیری نے 17 برس کی عمر میں آسٹن ویلا کی جانب سے انگلش پریمیئر لیگ میںڈیبیو کیا تھا جب2 مئی 1998 ءکو بطور متبادل گراونڈ میں انٹری دی تھی۔ وہ مانچسٹرسٹی اور ایورٹن میں بھی شامل رہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مانچسٹر یونائیٹڈ کے ریان گگز632میچز کے ساتھ اس ریکارڈ کے تنہا مالک تھے۔

شیئر: