Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علماءنے رائے کیوں بدلی

ریاض ....اسلامیات کے اسکالرعبداللہ بن ثانی نے واضح کیا ہے کہ اوقات اور حالات کی تبدیلی پر متعدد مسائل کے احکام بدل جاتے ہیں۔ اسلامی فقہ کے ماہرین اس حقیقت سے اچھی طرح واقف ہیں۔ امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی کے ایک ادارے کے ڈین ابن ثانی نے سبق ویب سائٹ سے گفتگو میں کہاکہ بسا اوقات ایک ہی مسئلے کے مختلف اوقات میں مختلف حکم بیان کرنے پر عوام الناس علماءاور فقہا سے بدگمانی کرنے لگتے ہیں۔ کئی لوگ سادہ لوحی میں علماءکو لوٹا مولوی کہنا شروع کردیتے ہیں جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہوتی ہے۔ اسلامی فقہ کے ماہرین جانتے ہیں کہ حالات، اوقات اور مقامات کی تبدیلی سے مسائل کے حکم بدل جاتے ہیں۔خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس کی اجازت دینے کا تعلق بھی اسی اصول سے ہے ۔ اب جبکہ سعودی حکومت نے اسلامی اقدار کی کامل حفاظت اپنے ذمہ لینے کا عزم ظاہر کردیا ہے، اس حالت میں علماءنے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت پر پابندی سے متعلق اپنا سابقہ فیصلہ اس لئے واپس لے لیا ہے کیونکہ وہ ڈرائیونگ لائسنس پر پابندی خواتین کو ممکنہ سماجی خطرات سے بچانے کیلئے عائد کئے ہوئے تھے۔ ڈرائیونگ لائسنس پر پابندی شرعی حرمت کا نتیجہ نہیں تھی بلکہ عارضی مسائل سے بچانے کی خاطر لگائی گئی تھی۔
 

شیئر: