Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں،ملک ریاض

  لاہور.. بحریہ ٹاون کے سربراہ ملک ریاض نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیوں کو غلط قرار دیا ہے۔ ٹوئٹرپر ملک ریاض نے کہاکہ صرف کلثوم نواز کی خیریت دریافت کرنے گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ کسی کا سیاسی ملبہ نہیں اٹھا رہا اور نہ میراکوئی سیاسی ایجنڈا اور کردار ہے۔ کسی سیاسی بحث اورتنازع کا حصہ نہیں اور نہ کوئی سیاسی مسیحاہوں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک ریاض نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی تھی۔ ملک ریاض سابق صدر زرداری کے قریب سمجھے جاتے ہیں۔ قیاس آرائیاں کی جار ہی تھیں کہ ملک ریاض ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو قریب لانے کے لئے کردار ادا کررہے ہیں ۔انہو ں نے زرداری کا کوئی پیغام نواز شریف کو پہنچایا ہے۔
 

شیئر: