Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالی وڈ باکس آفس پر ' نیوٹن ' کی وکٹری

 
شائستہ جلیل۔کراچی
 گزشتہ ہفتے3بڑی فلمیں فلاپ ہوجانے کے بعدبالی وڈ باکس آفس' کیلئے رواں ہفتہ قدرے بہتر ثابت ہوا۔بعض بڑی فلمیں سینما شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں کامیاب رہیں۔فلم بھومی 'حسینہ پارکر اور ' نیوٹن 'کے مابین کڑا مقابلہ رہا ۔ بزنس کی اس دوڑ میں فلم نیوٹن' بازی لے گئی۔”نیوٹن“ نے بڑے اداکاروں سنجے دت اور شردھا کپور کی مشہور فلموں کو مات دیکر اس ہفتے کی باکس آفس وکٹری' اپنے نام کرلی ۔ ہفتے بھر' نیوٹن' کا بزنس دیگر فلموں کے مقابلے میں بہترین بزنس کے طورپرسامنے آیاہے۔
' فلم ' نیوٹن' نے پہلے ہفتے میں 11کروڑ57 لاکھ روپے کا بزنس کرلیاہے۔توقع کی جارہی ہے کہ یہ فلم دوسرے ہفتے بھی نئی فلموں کے مقابلے میں شامل رہے گی۔بالی وڈ فلم نیوٹن' ریلیز کے پہلے دن ہی 'آسکر اکیڈمی ایوارڈ برائے2018'کیلئے نامزد کردی گئی۔فلم کے مرکزی کرداروں میں اداکار راج کمار راو کے سرکاری کلرک کے روپ کو خوب پسند کیاجارہاہے ۔ہندوستانی حکومت کیلئے لڑے جانےوالے الیکشن کی عام آدمی سے متعلق کہانی کو سینما پر کافی شہرت مل رہی ہے۔
ہفتے کی دوسری فلم بھومی ' اپنے پہلے ہی ہفتے میں کچھ اچھا بزنس نہیں کرپائی ۔یہ فلم دوسرے نمبر پر ہے۔ اسے سنجے دت کے کریئر کی ایک انتہائی اہم فلم قراردیاجارہا تھا۔ ”بھومی“ پہلے ہفتے شائقین کو اپنی جانب نہ کھینچ سکی اور اس نے صرف' 10 کروڑ' کا بزنس کیا۔ والد کے روپ میں سنجے دت کے کردار پر مبنی یہ منفرد کہانی فلم بینوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں 'ناکام 'رہی ہے۔
تیسری فلم ' حسینہ پارکر' نے پہلے ہفتے سب سے 'کم ترین' بزنس کیا اور ساڑھے 6 کروڑ روپے ہی کماسکی۔ شردھا کپور کا انڈرورلڈ ڈان خاتون کا یہ نیا روپ سینما بینوں میں اچھا تاثر قائم نا کرسکا۔فلم کی ریلیز کی تاریخیں کئی بار خبروں میں رہیں۔ دوسری فلموں سے مقابلے کے ڈر سے اس فلم کی ریلیز کی تاریخیں4مرتبہ ملتوی کی گئی تھیں۔ شردھا کے ساتھ ان کے بھائی سدھانت کپوراس فلم میں حسینہ کے بھائی ڈان داو¿د ابراہیم' کے کردارمیں نظرآئے۔ مشہور اداکار شکتی کپورکے دونوں بچوں کی اداکاری سینما اسکرین پر کوئی خاص تاثر قائم نہ کر سکی۔'بھومی' اور 'حسینہ پارکر' کے بزنس کے حوالے سے دوسرے ہفتے بھی کوئی زیادہ اچھی خبریں آنے کا امکان دکھائی نہیں دے رہا۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: