Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودیوں میں بیروزگاری کی شرح 12.8 فیصد ہوگئی

ریاض.... محکمہ شماریات نے واضح کیا ہے کہ 2017ءکی دوسری سہ ماہی کے دوران سعودی شہریوں میں بیروزگاری کی شرح 12.8 فیصد ہوگئی۔ مردوں میں 7.4 فیصد اور خواتین میں 33.1 فیصد بیروزگاری ریکارڈ کی گئی ہے۔ 15 برس اور اس سے زیادہ عمر کے شہریوں میں بیروزگاری کی شرح 6.0 ہے۔ محکمہ شماریات نے اتوار کو سعودی لیبر مارکیٹ سے متعلق اعدادوشمار جاری کرکے بتایا کہ یکم اپریل 2017 ءسے لے کر 30 جون 2017 ءتک کے اعدادوشمار اور معلومات سے واضح ہوا ہے کہ بیروزگاری کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 2017 ءکی پہلی سہ ماہی کے دوران برسرروزگار سعودیوں کی تعداد 13,889,137 تھی ۔ دوسری سہ ماہی کے دوران یہ تعداد 13,841,158 ہوگئی۔ دوسری سہ ماہی کے دوران سرکاری اداروں کے ریکارڈ سے پتہ چلا ہے کہ ملازمت کے متلاشی سعودیوں کی مجموعی تعداد 1,075,933 ہے۔ رپورٹ سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ ملازمت تلاش کرنے والوں کی عمریں 25 سے 29 برس کے درمیان پائی گئیں۔

شیئر: