Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خالد الفیصل نے غسل کعبہ کی سعادت حاصل کی

مکہ مکرمہ.... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے پیر کو غسل کعبہ کی سعادت حاصل کی۔ انہوں نے حرمین شریفین کی انتظامیہ کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس ، نائب سربراہ ڈاکٹر محمد الخزیم ، نائب گورنر شہزادہ عبداللہ بن بندر، وزیر حج و عمرہ ، متعدد وزراء، مسلم سفارتکاروں ، کلید برداران کعبہ، سربراہان محکمہ جات اور مقامی شہریوں و زائرین کے جم غفیر کے ساتھ عرق گلاب ملے آب زمزم سے خانہ کعبہ کی اندرونی دیواریں گیلے کپڑے سے صاف کیں۔ انہوں نے خانہ کعبہ کا طواف کرکے مقام ابراہیم پر دو رکعتیں ادا کیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر السدیس نے خالد الفیصل کو یادگاری تحفہ پیش کیا۔ 

شیئر: